مزید خبریں

ایس ایس جی سی ایتھلیٹس کی تنخواہ بندکرنے پر جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)کے ایتھلیٹس کی تنخواہ بندکرنے کے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزارکے مطابق ایس ایس جی سی نے سائیکلسٹ،ہاکی، فٹبال اور اسپورٹس کے دیگر شعبوں کے ایتھلیٹس کی تنخواہیںبند کردی تھیں،یہ ایتھلیٹس 15برس سے کنٹریکٹ پرکام کررہے تھے اور وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ایتھلیٹس نے کچھ عرصہ قبل ادارے میں مستقل ملازمت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ایس ایس جی سی نے ایتھلیٹس کی تنخواہیں بند کردیں،جبکہ چند من پسند افرادکومستقل کیا جاچکاہے۔عدالت نے ایس ایس جی سی، وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو اگست کے دوسرے ہفتے میںجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔