مزید خبریں

جے یوآئی نے بھی وفاقی بجٹ پرتحفظات کااظہارکردیا

اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام نے وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء و نظماء کے اجلاس میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کے بارے میں ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ میں جے یو آئی کے وفاقی وزرا نے شرکاء کو اپنی کارکرکردگی سے آگاہ کیا۔وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے تجویز دی گئی کہ حکومت ملک کی معاشی بہتری کو اپنی پالیسیوں کی ترجیح اول قرار دے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔اجلاس میں وفاقی بجٹ پر غور وخوض کیا گیا ،اس حوالے سے تحفظات کو حل کرنے نیز جے یو آئی اور حکومت کے درمیان بہتر رابطوں کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کمیٹی کے اراکین میں اکرم خان درانی ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، محمد اسلم غوری ،مولانا امجد خان ، سینیٹر کامران مرتضی اور مولانا صلاح الدین ایوبی شاملہیں۔