مزید خبریں

ساجد طوری کا ٹی ٹی پی مذاکرات پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع

اسلام آباد (آن لائن) تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے نوٹس کا جواب دے دیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ساجد حسین طوری کی جانب سے جمع کرائے گئے شوکاز نوٹس پر جواب کا پارٹی مشاورت کررہی ہے جونہی پارٹی کی مشاورت مکمل ہوگی، میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر تحریک طالبان پاکستان سے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا۔ پارٹی ڈسپلن کو فالو نہ کرنے پر ساجد حسین طوری کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے چیئرمین کی ہدایت پر شو کاز نوٹس جاری کیا۔