مزید خبریں

ادارے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں، فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ذمے داروں سے التجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ہے، تمام طبقات جو سمجھ رکھتے ہیں اس مسلط حکومت کی طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں
ہیں، ان حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے دونوں اداروں کی لیڈرشپ ملک کو کنارے پر بیٹھ کر ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھے۔