مزید خبریں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 07 سے شبیر اعوان، پی پی83 سے حسن اسلم اور پی پی90 سے عرفان نیازی، پی پی97 سے علی افضل ساہی، پی پی125 سے میاں اعظم‘ پی پی127 سے نواز بھروانہ، پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158 سے اکرم عثمان اور پی پی167 سے عاطف چودھری‘ پی پی168 سے نواز اعوان، پی پی202 سے میجرسرور‘ پی پی217 سے زین قریشی‘ پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ، پی پی228 سے عزت جاوید خان، پی پی 272 سے معظم جتوئی‘ پی پی273 سے یاسر جتوئی‘ پی پی 282 سے قیصر عباس‘ پی پی228 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ‘ تاہم پی پی170 اور پی پی 237 پر ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے20 حلقوں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں یکم جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے افسران، جوان پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ خصوصی افراد‘ قیدی بھی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں، پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی، پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونے کی صورت میں ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکے گے۔علاوہ ازیںپنجاب میں ضمنی انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو اہم کامیابی مل گئی لودھراں سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما پیر اقبال شاہ قریشی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا بتایا گیا ہے کہ پیر اقبال شاہ کے بیٹے عامر اقبال شاہ پی پی 224 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمن الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ن لیگی ضلعی وائس چیئرمین پیر مدثر جہانزیب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، نذیر چوہان نے پی پی 167 کی لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔