مزید خبریں

ملکی سلامتی کیلیے جدوجہد کرینگے، چاہے جان چلی جائے، یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلیے مسلسل جدوجہدکریں گے چاہے اس میں ہماری جان بھی چلی جائے، ہم ایک آزاد قوم ہیں کسی کے غلام نہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نکمی حکومت ہے، میری عمر دیکھیں مجھ پر دہشت گردی کی دفعات درج کی
گئیں، رانا ثنا کو اگر سانحہ ماڈل ٹاو ن کیس میں سزا مل جاتی تو ایسی حرکتیں نہ کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ورکرز شہید کر دیے گئے، ہم اپنے ہر کارکن کا حساب لیں گے، یہ لوگ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی پارٹی ہے لیکن ہمارے کارکنوں نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف ممی ڈیڈی پارٹی نہیں، ہم پاکستان سے محبت کرنے والے غیرت مند لوگ ہیں، ہم محکوم یا کسی کے غلام نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کیلیے نکلے ہیں، ہم ایک آزاد قوم ہیں اور مسلسل جدوجہد کریں گے چاہے اس میں ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔