مزید خبریں

بینظیر بھٹو فٹبال ، ملک اسٹار نے لعل بخش میموریل کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں آخری فری کوارٹر فائنل کھیلا گیا ۔جس میں ملک اسٹارنے لعل بخش میموریل کو1-0 گو ل سے شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی۔کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہونے والے اس مقابلے کو سیو اسپوٹس نے اسپانسر کیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلیے عمدہ شارٹ پاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو محفوظ کیا دونوں جانب سے بہترین فئیر پلے ہواپہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوران وقفہ دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی انٹر نیشنل فٹبالر نوشاد بلوچ سے تعارف کیاگیاساتھ میں سابق سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،سیو اسپورٹس کے بشیر بلوچ،ایوب عالم ، محمد یاسین ،مراد بخش بلوچ کے علاوہ دیگر فٹبال کے اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔ دوسرے ہاف میںملک اسٹار نے مکمل طور پر میچ گرفت مضبوط کرلی اور لگاتار حملے کیے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی دونوں ٹیموں کے فارورڈ لائن نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے میچ کے 70 وین منٹ میں ملک اسٹار کے سینٹر فارورڈثناء اللہ نے بہترین گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ فائنل وسل پر میچ کا اختتام پراسکور1-0 گول رہا اس طرح ملک اسٹار کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے مین آف دی میچ ثناء اللہ رہے۔