مزید خبریں

بابر اعظم اور امام کی جوڑی سنچری پارٹنر شپ ریکارڈ کے قریب

ملتان (نمائندہ خصوصی)بابر اعظم اور امام الحق کی جوڑی یوسف اور یونس کی سب سے زیادہ ون ڈے میں سنچری پارٹنر شپ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان کے 2ون ڈے بلے بازوں بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان شراکت داری گزشتہ چند ماہ سے شاندار رہی ہے۔ایک ساتھ رنز کے انبار لگانے کے بعدیہ جوڑی پاکستان کے دو عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور یونس خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے۔بابر اور امام نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 8 مرتبہ 100 رنز کی شراکت قائم کی۔