مزید خبریں

اسرائیلی آرمی چیف نے لبنان کو بمباری کی دھمکی دیدی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوشاوی نے لبنان کو بمباری کی دھمکی دے دی۔ کوشاوی نے کہا کہ ہم جلد ہی تباہ کن اور بڑے پیمانے پر بمباری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج اس وقت 6محاذوں پر لڑرہی ہے۔ ہم حملے سے قبل لبنانی شہریوں خبردار کریں گے اور اس کے بعد ہولناک بمباری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ گھر جس کے اندر گولہ بارود ہو گا یا کوئی جنگجو جو راکٹ حملے کی تیاری کر رہا ہوگا، ہم اسے نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم سیٹلائٹ کی مدد سے ہزاروں اہداف کی نگرانی کررہے ہیں۔