مزید خبریں

بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے کے پیش نظر بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی روپیہ پہلی بار 78.28 فی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس صورت حال میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ مرکزی بینکوںنے حالیہ چند ماہ کے دوران میں زیادہ سخت پالیسیاں اپنائی ہیں،تاہم ان تمام اقدامات کے باوجودڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔ مئی میں حکومت نے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے گندم کی برآمدات پر پابندی لگا دی ،جب کہ چینی کی برآمدات کو بھی محدود کردیا گیا تھا ۔