مزید خبریں

امام الحق مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے

ملتان(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق ون ڈے میں مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔گزشتہ روز ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا جس میں ایک مرتبہ پھر امام الحق نے نصف سنچری اسکور کرڈالی ۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے جبکہ ون ڈے میں یہ ان کی مسلسل چھٹی نصف سنچری ہے جس کے بعد وہ مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔امام الحق نے اس سے قبل میچز میں 56، 103، 106، 89، 65 اور 72 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انہوں نے مارک وا، گورڈن گرینیج، اینڈریو جانس، محمد یوسف، کرس گیل، شائی ہاپ، پال اسٹرلنگ، روس ٹیلر اور کین ولیمسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔