مزید خبریں

ایران نے بھارت کو روسی اشیا کی ترسیل کے لیے نیا راستہ بنالیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے بھارت کو روسی اشیا کی فراہمی کے لیے نیا راستہ ڈھونڈ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد روس پر عائد پابندیوں کے مدنظر ایرانی حکام شمال جنوب ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ کو بحال کرنے کے لیے کوشاں تھے۔ سرکاری شپنگ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ٹرانزٹ نئے تجارتی کوریڈور سے روسی اشیاکی پہلی کھیپ بھارت کو منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔