مزید خبریں

عالمی توانائی ایجنسی کا ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

ویانا(انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زوردے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پرمذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو 2015 ء کا معاہدہ بچانا مشکل ہو گا۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ ایران نے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے 27کیمرے ہٹا دیے ہیں جو کہ انتہائی سنگین اقدام ہے۔