مزید خبریں

برازیل: ایمیزون میں لاپتا برطانوی صحافی اور مقامی ماہر کی تلاش جاری

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا ہونے والے برطانوی صحافی اور مقامی ماہر کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ انہیں تلاش کے دوران برطانوی صحافی ڈوم فلپس اور مقامی قبائلی ماہر برونو پریرا کا ایک بیگ اور کپڑے ملے ہیں۔ تاہم ٹیم کے مطابق ان دونوں گمشدہ افراد کی تلاش کا مشن اب بھی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے اب تک دونوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 25 مربع کلومیٹر کا احاطہ کیا ہے، جس کے تحت جنگل، ، درختوں اور پودوں میں تلاش کیا جا چکا ہے۔