مزید خبریں

سری لنکا کا روس سے مزید تیل اور گندم خریدنے کا فیصلہ

 

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ان کا ملک شدید بحران کے پیش نظر روس سے مزید تیل خریدنے پر مجبور ہے۔ وکرما سنگھے نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے بڑھتے ہوئے قرضوں کے باوجود چین سے مزید مالی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی موجودہ حالت بری ہے اور یوکرین میں جاری جنگ اسے مزید بدتر بنا رہی ہے۔ روس نے سری لنکا کو گندم کی پیشکش بھی کی ہے،جس سے متعلق جلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا۔