مزید خبریں

ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ، بھارت کا پاکستانی سائیکلسٹ کو ویزے دینے سے انکار

لاہور (جسارت نیوز)بھارتی حکام نے نئی دہلی میں ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کے لیے پاکستانی سائیکل سواروں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائیکلسٹ 2022 ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے 15 جون کو نئی دہلی روانہ ہونے والے ہیں لیکن انہیں ابھی تک پڑوسی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا نہیں دیا گیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری معظم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 5 پاکستانی سائیکلسٹ حصہ لینے والے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ویزے نہیں ملے ہیں اور ان کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے صرف 2 دن باقی ہیں۔ 2022 ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 18 سے 22 جون تک نئی دہلی، بھارت میں منعقد ہونے والی ہے۔ ایونٹ میں مختلف ریسوں میں مرد، خواتین، جونیئر مین، جونیئر خواتین، پیرا مین، اور پیرا خواتین کے مقابلے شامل ہوں گے۔1963 میں مقابلے کے آغاز کے بعد سے یہ چوتھی مرتبہ بھارتمیں منعقد ہو گا۔ چمپئن شپ کا پچھلا ایڈیشن 2019 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہوا تھا۔