مزید خبریں

ناٹنگھم ٹیسٹ، انگلش ٹیم 539رنزبنا کرآئوٹ

ناٹنگھم(جسارت نیوز)انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 14 رنز کے خسارے پر 539 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔ناٹنگھم میں انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کا آغاز 473 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ سے کیا تاہم انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہر سکے اور پہلے سیشن میں ہی آل آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 176 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اولی پوپ نے بھی 145رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ایلکس لیس 67، بین فوکس 56اور کپتان بین اسٹوکس46رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5، مائیکل بریسویل نے 3اور میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کی شاندار سنچریز کی بدولت 553 رنز بنائے تھے۔ڈیرل مچل 190 اور ٹام بلنڈیل106رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے ۔ مائیکل بریسویل 49، ول ینگ47اور ڈیوون کونوے 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔