مزید خبریں

سیڈ پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ہے،شہزادعلی ملک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے صدرزبیرطفیل،چیئرمین شہزاد علی ملک،سیکرٹریجنرل ظفربختاوری،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب اوردیگر قائدین نے ایک پریس بیان میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے اعلان کردہ وفاقی بجٹ 2022-23 کو ترقی پر مبنی اور متوازن قرار دیا ہے۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ مختصر وقت میں محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ بجٹ سے تمام اہداف حاصل کرکے معاشی ترقی کو بڑھانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بجٹ کا بنیادی فوکس نئی تشکیل شدہ مخلوط حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا اور زرعی شعبے میں بہت زیادہ ترقی اور غیر مراعات یافتہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا اہم مشن ہے۔ یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قابل قبول، جس میں نوجوانوں کو روزگار کے لیے قرض اسکیم، لیپ ٹاپ اسکیم، اسکالر شپ میں اضافہ، ملک بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر اور شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی کا قیام شامل ہے