مزید خبریں

علی بابا نے پاکستان میں نیٹ پرینیور ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علی بابا گروپ کا تربیتی ادارہ ،علی بابا گلوبل انیشی ایٹوز (AGI) پاکستان میں اپنا علی بابا نیٹ پرینیور ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ جنوبی ایشیا میں ایک معروف ای کامرس پلیٹ فارم اور علی بابا گروپ کا حصہ ہے۔ اس تربیتی پروگرام کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے بھی تعاون کیا ہے ۔ چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اس تربیتی پروگرام میں مقامی کاروباری افراد کو اپنا کاروبار بڑھانے کی غرض سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔