مزید خبریں

رنچھوڑلائن کپڑامارکیٹ کی صفائی کی جائے، کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رنچھوڑلائن کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف تاجر رہنمامحمدشاہد سوجیلانے ڈی ایم سی سائوتھ سے مطالبہ کیاہے کہ رنچھوڑلائن مین کپڑاگلی کی صفائی کا انتظام کرکے فوری طورپر کچرااٹھوایاجائے۔علاقے میں تعینات خاکروبوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، سرکاری ملازم ہونے کے باوجود مکینوں اور دکانداروں سے اجرت طلب کرنابددیانتی کی بدترین مثال ہے۔ وہ رنچھوڑلائن کپڑامارکیٹ کے دکانداروں اور مکینوں سے بات چیت کررہے تھے۔