مزید خبریں

فلم کے لیے ٹیکس فری رعایت ناقابل فہم ہے،عبدالرحیم جانو

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیئرمین ریپ عبد الرحیم جانونے وفاقی بجٹ برائے سال 2022-23 کے حوالے سے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بر آمدات بڑھانے کے لیے کوئی تجویز شامل نہیں کی گئی، مولانا فضل الرحمٰن کے بحیثیت اتحادی ہونے کے باوجود حکومت کے حج پر اخراجات بشمول ٹیکس 9لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ سینیمااور فلم کے لیے ٹیکس فری رعایت ناقابل فہم ہے ۔عبدالرحیم جانو نے کہاکہ پراپرٹی پر گین ٹیکس پر 6سال کی رعایت نا کافی ہے ،پراپرٹی ٹیکس اور رینٹل آمدنی پر ایف بی آرکے تجویز کردہ مالیت کا 2فیصد ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے کرپشن کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کو مراعات دینا چاہیے تاکہ فارن ایکسچینج ریمیٹینس میں اضافہ ہو جو وقت کی اہم ضرورت ہے،فلپائن کے پچیس لاکھ ورکرز اپنے ملک کے لیے 31ارب ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں جبکہ 90لاکھ پاکستانی صرف 30ارب ڈالرکا زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔