مزید خبریں

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کلائنٹس کے لیے اعزاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے سات کلائنٹس کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرچودھویں ’’Citi-PPAF Micro Entrepreneurship Awards – 2022 ‘‘ کے موقع پر ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیاہے۔ ان سات امیدواروں میں سے پانچ نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور سٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جس کا مقصد پورے پاکستان میں کامیاب مائیکرو انٹر پرینیورز کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا تھا۔