مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو ناکامی دیکھنا پڑے گی، زبیر حفیظ

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی یوسی 4 مکی شاہ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران اور ذمہ داران کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امیدوار برائے چیئرمین زکریا میمن، وائس چیئرمین منصور شیخ، جنرل کونسلرز جاوید میمن، معراج احمد، عبدالمجید میمن سمیت ذمہ داران کی شرکت کی، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے خطاب کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ ان شاء ا اللہ کرپٹ ٹولے کو بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا،انہوں نے علاقہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ایماندار، باصلاحیت اور کرپشن سے پاک قیادت کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں جماعت اسلامی نے بلند کردار دیانتدار عوام دوست امیدوار کھڑے کیے ہیں، جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ علاوہ ازیںجماعت اسلامی یوسی 6 جئے شاہ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے نامزد کردہ امیدواران اور ذمہ داران کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔