مزید خبریں

دادو:گاؤں شیر محمد پنھور کے رہائشیوں کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج

دادو(نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں شیر محمد پنھور کے رہائشیوں محمد حسن، احمد، عبیداللہ پنھور اور دیگر نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں کے بااثر احمد سولنگی، محمد سولنگی اور صدام سولنگی نے 2 سال سے زمین پر قبضہ کررکھا ہے ،پولیس بھی بااثر قبضہ گیروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ گیر بااثر اب گاؤں چھوڑ کر جانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی دادو عرفان سموں سے نوٹس لے کر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت زرعی سے قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔