مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،لاپتا بچے کی عدم بازیابی پرندہو برادری کا احتجاج

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تھانہ پیارولنڈ کی حدود میں گم ہونے والے محمد شریف کے ورثا نے محمد شر یف کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرا کرتے ہو ئے حید ر آباد جانے والی مین شاہراہ کو کیریا شاخ کے مقام پر دھر نا دے کر بند کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر محمد شریف کے بھائی محمد منیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو کل رات ایک بجے فون کرکے بلایا گیا جس کے بعد بھائی گھر نہیں پہنچا تو ہم نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد پولیس کو کوئی بھی ثبوت نہیں ملا بھائی کو نامعلوم نمبر سے کال کی تھی وہ نمبر ہم نے پولیس کودیا لیکن پولیس نے کوئی بھی اس نمبر کی تحقیقات نہیں کرائی 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد مجبوراً ہم نے کیریا شاخ کے مقام پر مین شاہراہ کو بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کر و ارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمارے بھائی کو زندہ یا مردہ ہے تو ڈھونڈ کردیا جائے ورنہ ہم احتجا ج کا دائر ے کار کو سند ھ تک وسیع کر دیں گے ،میں خود پیپلز پارٹی کا سینئر ورکر ہوں ایم این اے ایم پی اے نے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی رابطہ نہیں کیا ووٹ کے لیے ہمارے گھروں تک آجاتے ہیں اور میرے بھائی کا کوئی بھی کرمنل ریکارڈ نہیں اگر اس کا کوئی ریکارڈ ہوگا تو ہم اپنے اوپر 10 ایف آئی آر کٹوانے کے لیے تیار ہوں پولیس ہمیں 24 گھنٹے سے دلاسے دے رہی ہے کہ آپ کا بھائی بازیاب ہو جائے گا لیکن ہم جب تک روڈ نہیں کھولیں گے جب تک ہمارے بھائی کو زندھ یا مردہ ڈھونڈکر نہیں لاتے وزیراعلیٰ سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی کو ڈھونڈکردیا جائے نہیں ورنہ ہم احتجاجی مظاہرہ وسیع کریں گے پولیس کے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ورثا کے پولیس سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ورثا نے مین کیریا شاخ کو کھول کر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او مظہر مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بندے کو جلد از جلد ریکور کرکے ورثاء کے حوالے کرکے دیا جائے گا ہماری ٹیم جائے وقوع پر ابھی بھی موجود ہے اور لاپتا ہونے والے شخص کو ڈھونڈ رہی ہے۔