مزید خبریں

حیدرآباد: کوٹری کے رہائشیوں کا حیسکو کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری کی نیو بہار کالونی کے رہائشی ذاکر آرائیں، اکبر راجپوت نے حیسکو کوٹری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کافی عرصے سے ہم اپنے علاقے میں ٹرانسفارمر کے لیے کوشش کررہے تھے جب ہمیں ٹرانسفارمر ملا تو وہ ایس ڈی او گلشن شہباز کوٹری کو دے دیا گیا جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمر ہماراحق ہے اس کے لیے بہت کوشش کے بعد منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگایاکر انصاف فراہم کیاجائے ۔