مزید خبریں

حیدرآباد: بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والوں کیخلاف والد کارروائی کا مطالبہ

 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو محمد خان شوکت کالونی کے رہائشی اسلم راجپوت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ ہمارے بیٹے پر داخل کیا گیا جھوٹا مقدمہ ختم کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر کاروبار میں جمع ہونے والی رقم واپس اور تحفظ وانصاف فراہم کیاجائے۔ اس موقع پر اسلم راجپوت نے کہاکہ مزمل احمد عرف طارق آرائیں سے ٹنڈو محمد خان میں بیٹری اور یو پی ایس مرمت اور فٹنگ کا کاروبار کیا جس کے منافع میں ہمارے حصے میں 3 لاکھ 2 ہزار 600 روپے آئے اس دوران لین دین کے معاملات میں اختلافات کے باعث مزمل عرف طارق رقم ہڑپنے کے لیے میرے بیٹے مزمل راجپوت نے اپنے بیٹے ابراہیم آرائیں سے بدفعلی کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا جو میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت نہیں ہو۔اانہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی کر انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔