مزید خبریں

حیدرآباد: مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ کمیٹی سندھ کے ملازمین نے مطالبات کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حامد علی سہتو، لالا حبیب اللہ، طارق عباسی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے بعد مارکیٹ کمیٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حامد علی سہتو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں 70مارکیٹ کمیٹیوں کے ملازمین کافی عرصے سے مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج ہیں پر حکومت کے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو فیلڈ کیڈر، منسٹریل کیڈر، اکاؤنٹ کیڈر میںڈال دیا ہے جس کے باعث مارکیٹ کمیٹی کے ملازم ترقیوں اور اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے کوئی گرانٹ نہیں دی جارہی ہے ان کوتنخواہ اور پنشن کے حوالے سے بھی مسائل درپیش ہیں مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین جس گریڈ پر بھرتی ہوتے ہیں اسی پر ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو ٹریژری کے ذریعے تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی جائے۔