مزید خبریں

جامشورو،پانی کی قلت ،شہریوں کا ٹاؤن آفس کا گھیراؤ

جامشورو( نمائندہ جسارت)جامشورو میں بپھرے شہریوں کا ٹاؤن آفس کا گھیراؤ۔ احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ،نااہل ایڈ منسٹریٹر کو فوری ہٹا نے کے فلک شگاف نعرے۔ نااِہل ایڈ منسٹریٹر نے ٹینکرز مافیا سے ملی بھگت کرکے شہریوں کا پانی بند کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو یوتھ الائنس کا جامشورو میں کئی ماہ سے شہریوں کو پانی کی سپلائی منقطع کرنے کے خلاف نااِہل ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ کے خلاف سماجی تنظیموں، شہریوں سید ساجد شاہ، میرناریجو، منظور سیتائی،دِیدار احمد بھلائی، فنکشنل لیگ رہنما حق نواز برہمانی، دانش منظور، حسن سنجرانی ، دلمراد بلوچ اور دیگر کی قیادت میں جا مشورو اُوور ہیڈ برج شاہی بازارسے احتجاجی ریلی نکالی جو سخت گرمی میںکئی کلو میٹر پیدل مارچ کرتی ہوئی جامشورو ٹاؤن آفس پہنچ کرنااہل ایڈمنسٹریٹر اصغر بھنڈ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نااِہل ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ جامشورو شہر اور مضافا ت میں نااہل ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ کی وجہ سے کئی ماہ سے پانی بند ہے جبکہ واٹر سپلائی اسٹیشن پر نصب 2 مشینوں میں سے 1مسلسل خراب ہے، اور چلنے والی مشین سے صرف بااَثر افراد اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والوں کے گھروں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے، تو دوسری طرف صفائی ستھرائی بھی صرف مخصوص اور بااَثر افراد کے روڈ اور راستوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پوش علاقوں میں سینٹری ورکرز کی بھرما ر ہوتے ہوئے صفائی ہونے سے صرف وہ ہی حصہ جامشورو لگتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں کئی ماہ سے سینٹری ورکر کی شکل نہیں دیکھی گئی ہے، جہاں گٹر اُبل رہے ہیںصفائی کا دور دور تک پتہ نہیں ہے، جامشورو ایڈ منسٹریٹر نے جامشورو کو کچرا کُنڈی میں تبدیل کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈ منسٹر یٹراصغر بھنڈ فون اور واٹس اَیپ فون بھی اَٹینڈ نہیں کرتا ۔ رہنماؤں نے کہا اگر پانی کی سپلائی جلد بحال نہ کی گئی تو بڑے پیمانے احتجا ج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے روڈ بلاک کیے جائیں گے۔