مزید خبریں

عمران خان قوم کو غلامی سے نجات دلانے کیلیے جہدوجہد کررہے ہیں،لال چند مالہی

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کیلیے نہیں قوم کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہو چکے ہیں استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے 26 جون کو عمرکوٹ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے حلقوں میں پیپلزپارٹی کے حامی افسران اور عملہ تعینات کیاجارہا ہے بلدیاتی الیکشن میں کسی صورت دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لال چند مالہی نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں عمرکوٹ ضلع میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو فوری شروع کیا جائے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے لال چند مالہی نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے مہنگائی کے طوفان پر اب بلاول کیوں خاموش ہیں؟ پی ٹی آئی کی حکومت میں صرف چار روپے پیٹرول بڑھا تھا تو بلاول مہنگائی مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد آگئے تھے اب بلاول اور پیپلزپارٹی کیوں خاموش ہیں؟ سندھ میں پیپلزپارٹی کے پندرہ سالہ دور اقتدار میں سندھ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے ترقیاتی کاموں کینام پر اربوں روپے کی کرپشن کی جاری ہے۔