مزید خبریں

سکھر،جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بھر میں رابطہ مہم عروج پر

سکھر(نمائندہ جسارت) بلدیاتی الیکشن 2022 ء کے سلسلے میں جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے شہر بھر میں رابطہ مہم عروج پر، شہر بھر میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جاری،شہر بھر میں الیکشن آفس قائم کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی 2 عبدالباری انصاری نے دیگر امیدواران ادریس میمن، معیز شمسی، بلال انصاری اور نورالدین شیخ سمیت ذمے داران و کارکنان کے ہمراہ یوسی میں مؤثر افراد اور عام لوگوں سے گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پوری یوسی میں دفاتر کیلیے جگہوں کا تعین کر دیا گیا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا،جبکہ دوسری طرف امیدوار برائے یوسی 3 احسان حفیظ نے دیگر امیدواران، عزیر غازی مغل، آصف شیخ، واجد حسین بھٹو سمیت ذمے داران و کارکنان کے ہمراہ اپنی یوسی میں گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور یوسی میں آفس قائم کیے جارہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے دونوں یوسی کے امیدواران کے ہمراہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کو جماعت اسلامی کے امیدواران کو ووٹ دینے کی گزارش کی۔انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی کے امیدواران پر عوام کا اعتماد سکھر کے لوگوں کی تقدیر کو بدل سکتا ہے۔ عوام جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب بنا کر سکھر میں نئے دور کی بنیاد رکھیں۔کیونکہ پاکستان بھر میں صرف جماعت اسلامی ہی کرپشن سے پاک اور اہل افراد کی ٹیم رکھنے والی پارٹی ہے۔لہذا سکھر کے عوام نااہل اور کرپٹ لوگوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔