مزید خبریں

جیکب آباد،محکمہ ایجوکیشن نے اسکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز نظر انداز کردیئے

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے محکمہ ایجوکیشن ورکس میں ضلع کے اسکولوں کی تعمیر مرمت کے ٹینڈر ،افسران نے ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں،پروکیورمنٹ کمیٹی کی عدم موجودگی ،قانونی طریقے سے درخواستیں لی گئی نہ ہی کھولی گئیں ،من پسندوں کو نوازنے کی کوشش ،ٹھیکیدار کا سی آر سی میںجانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے جانب سے ضلع کے 11 اسکولوںکی تعمیر ومرمت اورتین ترجیحی بنیادوں پر اسکولوں کی بحالی کے ٹینڈر کے لیے مقررہ تاریخ کو ٹھیکید ار دفتر پہنچے تو متعلقہ ٹینڈر کلرک کی عدم موجودگی سے ٹینڈر میںمقرر ہ وقت پر ٹھیکیداروں کی درخواستیں وصول نہ کی جا سکیں،اور نہ ہی مقررہ وقت پر ٹینڈردرخواستیں کھولی گئی۔اس موقع پر نہ ہی پروکیورمنٹ کمیٹی کا کوئی رکن بھی موجود نہ تھا ،محکمہ ایجوکیشن ورکس افسران کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹھیکیداروں نے سخت احتجاج کیا جس کے بعد متعلقہ ٹینڈڑ کلرک نے دفتر پہنچ کر ٹھیکیداروں سے مذاکرات کیے ۔ٹھیکیدار عبدالستار بروہی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ورکس میں بدترین بد انتظامی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ ادارے کے افسران نیب دفتر کی پیشیاں بھگت رہے ہیںعرصہ دراز سے بدنام زمانہ ٹینڈر کلر ک دفتر پر قابض ہے اس سے پہلے کیے گئے کروڑوں کی مالیت کے ٹینڈر کا فیصلہ نہیں ہوا کہ اب محکمہ ایجوکیشن ورکس میں دوسرا ٹینڈر کیا گیا ہے ،مقرر ہ دن پرٹینڈر نہیںکھولے گئے جو کہ غیر قانونی ہے ،پروکیورمنٹ کمیٹی مکمل نہیں تھی اس غیر قانی عمل کے خلاف ہم سی آر سی میں جائیں گے ،مذکورہ کلرک کی کرپشن کی وجہ سے نیب نے اس دفتر کا رخ کیا اور شہر کے ارباب اختیار بھی نیب تحقیقات کی زد میںآئے۔