مزید خبریں

تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پی پی 169سجاد گیلانی اور امیدوار پی پی 169رانا آصف نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے۔ بھارت کے ساتھ سماجی، تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیںان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اورملعونہ نو پور شرما کو پھانسی دی جائے۔عالمی برادری بھارتی مسلمانوں پر انڈین پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے کیے جانے والے انسانیت سوز مظالم اوران پر قائم کیے جانے والے جھوٹے مقدمات کا نوٹس لے اور بھارت کو عالمی دہشت گرد ملک قرار دے ۔کیونکہ بھارتی وزیر اعظم کی ترجمان نے نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے عالمی امن کو تباہ کر دیا ہے۔ملعونہ نوپور شرما نے جو آگ لگائی ہے وہ اس کے خون سے ہی بجھے گی۔بھارت اس گستاخی پر عالمی سطح پر معافی مانگے آئندہ کیلیے کسی بھی مذہبی انتہا پسند کو وزیر اعظم کے ترجمان جیساحساس عہدہ نا دینے کی یقین دہانی کروائے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سودی بجٹ کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ اتحادی حکومت نے سودی بجٹ پیش کرکے اللہ اور اس کے رسول ﷺکیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں حکومت جلد از جلد وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 169کے زیر اہتمام فروز پور روڈ پر تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت مخالف ملعونہ نوپور شرما کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔