مزید خبریں

میرپورخاص: یوسی 8 سے چیئرمین کے نامزد آزاد امیدوار کے آفس کا افتتاح

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران کے نائب صدر آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدر یوسی 8 سے چیئرمین کے نامزد آزاد امیدوار کامران میمن وائس چیئرمین عبدالحق چوہان کے مرکزی آفس کا افتتاح ہیرآباد چوک نزد ایم ڈی سوئٹ کے برابر میں سنی تحریک کے صوبائی رہنما التماس صابر نے اپنے دستے مبارک سے کیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سنی تحریک میرپورخاص کے ضلعی صدر فہیم قریشی نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے اپنی پارٹی سنی تحریک کی طرف سے کامران میمن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی میرپورخاص نے بھی یوسی 8 پر امیدوار برائے چیئرمین کامران میمن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔