مزید خبریں

حیدرآباد کے نوجوان الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شامل ہوں، مصعب احسن قاضی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام آرفن کیئر حیدرآباد کے فیملی سپورٹ آرگنائزرز مصعب احسن قاضی اور صائم عارف نے کہا کہ الخدمت حیدرآباد کی ٹیم ہمیشہ اس شہر کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہی ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی اس ہی طرح اپنا کام احسن انداز میں انجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاونڈیشن (آرفن کیئر) حیدرآباد کے تحت یومِ عالمی ماحولیات کی مناسبت سے شائننگ سٹارز اور ان کی فیملیز کے لیے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیدرآباد کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شامل ہوں اور اس ملک کی فلاح و بہبود کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔