مزید خبریں

ڈاکٹرسکندھ میندھروکے لیے ایوان بالامیں تعزیتی قرارداد

اسلام آباد (اے پی پی)ایوان بالا نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی جس میں ان کی پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تعزیتی قرارداد پیش کی۔ڈاکٹرسکندرمیندھرورواں برس 11 جون کو انتقال کر گئے تھے۔وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور ممتاز سیاستدان تھے، وہ متعدد بار سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔