مزید خبریں

این اے 240 میںانتخاب کے التوا کی استدعا مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے این اے 240 میں ضمنی انتخاب فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی عدالت کاکہناتھا کہ 3دن بعد الیکشن ہے عدالت ایسے کیسے الیکشن روک سکتی ہے؟درخواست گزار کاکہناتھا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے ،مجھے بچوں سمیت غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان تبدیل کیا،عدالت کاکہناتھا کہ آپ تاخیر سے آئے ہیں، اس طرح انتخابات نہیں روکے جاسکتے۔این اے 240 میں ضمنی انتخاب آزاد امیدوار محمد اختر نے اچانک انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔تاہمعدالتنے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 جون کو جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی دلائل طلب کیے ہیں۔ ادھرمنگھوپیر کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکوٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات، ڈی سی غربی کو بھی 20 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ یوسی نائن منگھوپیر میں خلاف ضابطہ حلقہ بندیاں کی گئیں۔علاوہ ازیںپی ایس پی امیدوار شبیر قائم خانی نے ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے۔ان کاموقف تھاکہ لانڈھی، کورنگی میں بیشتر مزدو رطبقہ ہے،الیکشن 16 جون بروز جمعرات رکھے گئے، مزدور طبقہ مزدوری پر جائے گا یا ووٹ ڈالے گا، ووٹنگ کی تاریخ جمعرات کی جگہ اتوارکو رکھی جائے،ضمنی الیکشن ووٹنگ 16 کے بجائے 19 جون کو روائی جائے۔