مزید خبریں

اسکولوںمیں موسیقی سکھانے کے اعلان پر شدید ردعمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ ایمان ناصر نے محکمہ تعلیم سندھ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات کو موسیقی سکھانے کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران 1500 میوزک ٹیچربھرتی کیے جائیںگے اورموسیقی کو نصاب کاحصہ بنایاجائے گا۔ایمان ناصرکاکہنا ہے کہ مثبت اور تعمیری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لییتعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو ضرور شامل کرنا چاہیے لیکن موسیقی کا کلچر رائج کرنا ہمیں تعلیم کے میدان میں مزید پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔ لہٰذا موسیقی کو نصاب کا حصہ بنا کر تعلیم کی اہمیت اور ہماری معاشرتی اقدار و روایات اور تقدس کو ہرگز پامال نہ کیا جائے۔ جمعیت طالبات کی حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ اس فیصلہ کو فی الفور واپس لیا جائے۔