مزید خبریں

پنجاب میں انتخاب:پوسٹل بیلٹ پیپرکی درخواستیں طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں،ضمنی انتخاب کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں طلب ،سرکاری ملازمین، پاک افواج کے افسران، جوان،خصوصی افراد اور قیدی یکم جولائی تک درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر ان کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے بجائے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں سے یہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں،ان 20حلقوں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں یکم جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی،پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونے کی صورت میں ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکے گا۔