مزید خبریں

عمران خان اب گلی میں بھی جلسہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثنا

فیصل آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مارچ کو ہونے والے خونی مارچ کا علاج ہوگیا تھا، اب عمران خان کسی محلے یا گلی میں بھی لانگ مارچ یا جلسہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، وہ پریشان ہیں اس لیے مددکیلیے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، امید ہے انہیں کسی جگہ سے بھی مدد نہیں ملے گی کیونکہ ان کی مدد ہی غیرقانونی اورغیراصولی ہے۔ اداروں اور پاکستان سے متعلق ان کی گفتگوکے بعد ان کے اپنے ارکان بھی ساتھ نہیں رہے، جو ساتھ ہیں وہ بدنام ہیں اس لیے انہیں کوئی جماعت ساتھ ملانے کے لیے تیار نہیں۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم معمولی وقت میں بھی آئی ایم ایف کو نہیں عمران خان کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے معاشی طور پر بدحال ہونے والے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کو تکلیف نہیں ریلیف دیا گیا، اربوں روپے کی سبسڈی پر حکومت نے قربانی دی عوام کو قربان نہیں کیا گیا۔