مزید خبریں

فیروز آباد پولیس کے اہلکار سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس نے فیروز آباد پولیس کے اہلکار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔درخشاں پولیس نے شراب کے نشے میں غل غپا ڑ ہ کرنے اور فائرنگ کرتے ہوئے تین ملزمان حمزہ اورنعمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حمزہ پولیس اہلکاراور ایس پی جمشید دفتر میں تعینات ہے تینوں ملزمان کو شراب کے نشے میں فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔