مزید خبریں

صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی آگ کچرے کے ایک ڈھیر میں لگی تھی، جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑی بھی روانہ کردی گئی جس نے آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے پھیلنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ ریگل چوک صدر کا مصروف ترین علاقہ اور کاروباری مرکز ہے۔ کراچی میں گزشتہ روزآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئی تھیں۔