مزید خبریں

جامعہ اردو کے ڈپٹی کنٹرولر عطاء محمد گورمانی آج ریٹائر ہونگے

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ اردو کراچی کے انچارج ڈگری سیکشن اور ڈپٹی کنٹرولر عطاء￿ محمد گورمانی 42سالہ ملازمت کے بعد آج ( منگل) کو ریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے اپنا کیریئر درجہ چہارم ملازم کی حیثیت سے دسمبر 1981میں شروع کیا تھا بعد میں ترقی کرتے ہوئے مشین آپریٹر، جونیئر کلرک، اسسٹنٹ ، اسسٹنٹ کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر فائز رہے۔ اس حوالے سے عطا محمد گورمانی نے تدریسی و غیر تدریسی عملے بالخصوص بوستان علی ہوتی ، یوسف بلوچ ، خادم کیانی ، سابق پرنسپل خلیل اللہ کا شکریہ ادا جن کے تعاون اور رہنمائی کی وجہ سے ان کے کیرئیر کو دوام ملا اور وہ ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے تک پہنچے۔ کیرئیر کے دوران ان اپنی تعلیمی قابلیت میٹرک سے ایم اے ایل ایل بی تک بڑھائی۔