مزید خبریں

سیکورٹی گارڈ قتل، دیگر واقعات میں 3افراد جاں بحق،6 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات و پر تشدد اقعات کے دوران4افراد جاںبحق ہوگئے، دیگر واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے نیا ناظم آباد میں قائم پی ایس او پیٹرول کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، پولیس نے اطلاع ملنے پر زخمی ہونے والے 60سالہ محمد حسین ولد جان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاںوہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ایس ایچ او آغا سعادت کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم نہیں ہوتا ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقتول سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی لیکن مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق واقعے میں کچھ لوٹا نہیں گیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔مومن آبادکے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر10ہریانہ کالونی قائمخانی چوک کے قریب مکان میں پھندالگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان سے 26سالہ بلال ولد نثار کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ،تاہم پولیس مزید واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔فیڈرل بی ایریا بلاک میں موبائل مارکیٹ کے سامنے تیزرفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 26سالہ ارشد احمد ولد اسرار احمد کے نام سے کی گئی ،پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی فیڈرل بی ایریا کا ہی رہائشی ہے۔نبی بخش تھانے کی حدود میں چڑیا گھر گیٹ نمبر2کے قریب زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے کام کرنے والے چار مزدور ملبے تلے دب گئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے ایک شخص کی لاش جبکہ تین زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت 40سالہ لیاقت قادرولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 30سالہ شاہ میرولد محمد رمضان ،40سالہ خان محمد ولد اجمل اور 40سالہ جوارہ ولد پرتاب شامل ہے۔۔ گلشن اقبال بلاک-5آمنہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 25سالہ اسلم ولد عدیل زخمی ہو گیا،سرجانی کے علاقے سرجانی گلشن نور بلاک D کے قریب فائرنگ سے 25سالہ شوکت زادہ ولد شفقت زادہ زخمی ہو گیا،پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ڈاکخانے والی گلی کے قریب فائرنگ سے 28سالہ حبیب ولد ماشاء اللہ زخمی ہوگیا۔