مزید خبریں

کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے 2روز قبل کے ایم سی ملازم کے قتل میںگرفتار متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم ٹارگٹ کلر شاکر ڈھیلا کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ایک اور ملزم ابراہیم ٹوپی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ابراہیم ٹوپی قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے جس کے کہنے پر ٹارگٹ کلر شاکر ڈھیلا نے 30 مئی کے ایم سی جوبلی میں فائرنگ کے ایم سی ملازم کو قتل کیا تھا ملزم اور مقتول کا پوسٹنگ اور چارج لینے پر تنازع چل رہا تھا۔ملزم ابراہیم ٹوپی نے ٹارگٹ کلر شاکر ڈھیلا کو مقتول کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھاپولیس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ, بھتا خوری, ہینڈ گرنیڈ حملوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں ‘ ابتدائی تفتیش میں ٹارگٹ کلر شاکر ڈھیلا نے اس سے قبل ٹارگٹ کلنگ کی 8 جبکہ بھتا خوری اور ہینڈ گرینیڈ حملوں کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔