مزید خبریں

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کرتے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ حکومت اور نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ مسترد کرتے ہیں ،آئی ایم ایف کے ایجنٹ عوام کے بجائے آئی ایم ایف کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے معیشت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی وینٹی لیٹر پر پہنچانے کی ٹھان لی ہے ،امپورٹڈ حکومت سے ڈالر سنبھل رہا ہے اور نہ معیشت، آج بھی ڈالر لگ بھگ 205 روپے انٹر بینک میں کلوز ہوا ہے۔ا س کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہورہی ہے، ایک طرف بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں دوسری طرف گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے، شدید حیران ہوں کہ مہنگائی پر دن رات بولنے والے اب کہاں غائب ہوگئے؟ جتنی مہنگائی ان تین مہینوں میں ہوئی اتنی چار سالوں میں نہیں ہوئی، ملک چلانے کیلیے تجربہ کے ساتھ صلاحیت ہونا بھی ضروری ہے ۔علاوہ ازیں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس میں منحرف رکن کریم بخش گبول کے پی ٹی آئی بینچز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے منحرف ارکان کو رولز کے تحت نااہل کرنے کی کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی، پی ٹی آئی سے انحراف کے بعد منحرف ارکان کا پی ٹی آئی بینچز پر بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی کے منحرف چاروں ارکان حکومتی بینچز پر بیٹھیں۔