مزید خبریں

غیر قانونی طورپرکراچی منتقل کیے جانے والے طوطے ضبط کرلیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر کراچی منتقل کیے جانے والے 2 لاکھ روپے مالیت کے دیسی اور پہاڑی طوطے قبضے میں لے لیے ہیں۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں بہاولپور پنجاب سے کراچی بھیجے گئے طوطے مسافر بس سے تلاشی کے دوران ضبط کیے گئے۔