مزید خبریں

شہریوں کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ‘اورنگزیب فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ،قائدکراچی علامہ رب نوازحنفی ،شاہین اہلسنّت علامہ تاج محمدحنفی ،صدرضلع ملیرمولانامحی الدین شاہ ،ترجمان اہلسنّت مولاناعمرمعاویہ کی لانڈھی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں نوجوان سمیع اللہ شہید کے جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگو کراچی میں بڑھتی ظالمانہ لوڈشیڈنگ شہر کراچی میں بڑھتی ڈکیتیوں اور منشیات فروشی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈکیت جاگ رہے ہیں جبکہ سندھ سرکار سمیت قانون نافذکرنے والے ادارے سورہے ہیں شہریوں کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ڈاکوئوں کے ہاتھوں آئے روز شہریوں کے قتل پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے کراچی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ظالمانہ روش کی شدید مذمت کرتے ہیںکے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ہمیں احتجاج پر مجبور نا کیا جاے 10 سے 16 گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار ہیں مہنگائی میں پستے عوام کے لیے دن بھر مزدوری کرنا مشکل بنادیا گیا ہے ۔