مزید خبریں

مہنگی بجلی کے منصوبے عوام کیلیے وبال جان بن گئے، حماد اظہر

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے عوام کیلیے وبال جان بن گئے، امپورٹڈ سرکار دعوئوں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کرسکی۔ پیر کے روز حماد اظہر نے بجلی کے مہنگے منصوبوں کی لسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں مہنگی ترین بجلی ن لیگ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایندھن کے پلانٹس سے بن رہی ہے، کئی پلانٹس کو حکومت خود کم کیپسٹی پر چلا رہی ہے تا کہ نقصان کم ہو، آج لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ ن لیگ کی موجودہ اور پچھلے دور کے غلط فیصلے ہیں۔