مزید خبریں

مجھے عینک کے بغیر نظر نہیں آتا، راجا ریاض

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض جب بجٹ پر بحث کر رہے تھے تو بولے کہ عینک کے بغیر مجھے نظر نہیں آتا اور ساتھ ہی عدالتی نظام پر بات شروع کی تو بولے اس موضوع پر تو میں بغیر عینک کے بات کر سکتا ہوں اسی دوران انہوں نے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم دورانی سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ جناب ڈپٹی اسپیکر میں تصویر بنوا لوں۔